وفاقی وزیر کے بیٹے کی لندن نادراآفس میں اعلیٰ عہدے پر تعیناتی،وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا ،تحقیقات کا حکم

وفاقی وزیر کے بیٹے کی لندن نادراآفس میں اعلیٰ عہدے پر تعیناتی،وزیر اعظم نے ...
وفاقی وزیر کے بیٹے کی لندن نادراآفس میں اعلیٰ عہدے پر تعیناتی،وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا ،تحقیقات کا حکم

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف نے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کے بیٹے کی لندن میں نادرا دفتر میں اعلیٰ عہدے پر تعیناتی کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ فی الفور انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق لندن میں نادرا دفتر میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کے بیٹے کو تعینات کرنے کی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے فی الفور انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر میرٹ سے ہٹ کر کوئی بھی بے ضابطگی پائی گئی تو اس کا خمیازہ وفاقی وزیر سمیت اس کے بیٹے کو بھگتنا ہوگا ۔دوسر ی طرف وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بھی نادرا حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے کہ وفاقی وزیرمذہبی امور کے بیٹےکی تعیناتی کیسے ہوئی ؟ نادرا حکام کا کہنا ہے کہ وہ بدھ کی شام تک وزیرداخلہ کو اپنی رپورٹ پیش کردیں گے

مزید :

اسلام آباد -