مشاہد اللہ ہاتھ دھو کر نواز شریف کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں :مولا بخش چانڈیو

مشاہد اللہ ہاتھ دھو کر نواز شریف کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں :مولا بخش چانڈیو
مشاہد اللہ ہاتھ دھو کر نواز شریف کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں :مولا بخش چانڈیو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشاہد اللہ ہاتھ دھو کر نواز شریف کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں اور نواز حکومت کی راہ میں مشکلات کھڑی کرتے رہتے ہیں ،اس لیے ان کے بیا نات پر زیادہ توجہ نہیں دیتے ۔سینیٹر مشاہد اللہ نے سینیٹ کے اجلاس کے بعد میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ صوبہ سندھ حالت جنگ ،سندھ حکومت حالت بھنگ اور کراچی حالت گند میں ہے ۔نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ نواز شریف مشاہد اللہ کو لگا م دیں ،ن لیگ کے سکینڈل پاکستان جانتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مشاہد اللہ ایسے بیانات دیتے رہتے ہیں جس سے حکومت مشکل میں پڑ جائے ۔

مزید :

کراچی -