گورنر سندھ نے سندھ لوکل گورنمنٹ تیسرے ترمیمی آرڈیننس 2016پر دستخط کردیے

گورنر سندھ نے سندھ لوکل گورنمنٹ تیسرے ترمیمی آرڈیننس 2016پر دستخط کردیے
گورنر سندھ نے سندھ لوکل گورنمنٹ تیسرے ترمیمی آرڈیننس 2016پر دستخط کردیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے سندھ لوکل گورنمنٹ (تیسرا ترمیمی آرڈیننس) 2016پر دستخط کردیےہیں،  اس آرڈیننس کے اطلاق سے مخصوص بلدیاتی نشستوں پر انتخاب کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہوگئی ہیں اس آرڈیننس کے فوری اطلاق سے مقامی حکومتوں کے نظام کی تیز ترین تکمیل میں مدد ملے گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق اس آرڈیننس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور اس آرڈیننس کے تحت سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ2013کے سیکشن18کے سب سیکشن 9کلازBکو درج ذیل الفاظ سے تبدیل کردیا جائے گا۔بلدیاتی اداروں میں 33فیصد نشستیں خواتین،5فیصد نوجوانوں،5فیصد غیر مسلموں اور5فیصد محنت کشوں کے لئے مختص ہوں گی اور ان پر انتخاب قانون میں دیے گئے قواعد کے تحت عمل میں لایا جائے گا۔

مزید :

کراچی -