صدر اور وزیراعظم برفباری سے لطف اندوز ہونے کیلئے مری پہنچ گئے

صدر اور وزیراعظم برفباری سے لطف اندوز ہونے کیلئے مری پہنچ گئے
صدر اور وزیراعظم برفباری سے لطف اندوز ہونے کیلئے مری پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (آن لائن) صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم محمد نواز شریف اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مری پہنچ گئے۔ صدر ممنون حسین گورنر ہاؤس بھوربن میں قیام پذیر ہیں جبکہ وزیر اعظم محمد نواز شریف اپنی رہائش گاہ کشمیر پوائنٹ مری میں ملکہ کوہسار مری کے دلکش مناظر کا نظارہ کررہے ہیں ان اہم شخصیات کی آمد سے مری میں انتظامیہ انتہائی متحرک ہوگئی اور وزیراعظم محمد نواز شریف نے ٹریفک روانی کو بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی اور سیاحوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کا بھی کہا۔

وزیراعظم محمد نوازشریف گزشتہ روز اچانک اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مری پہنچے۔ وہ اس مرتبہ سڑک کے ذریعہ ایکسپریس وے سے خلاف معمول ایک بہت بڑے حفاظتی قافلے کے ہمراہ یہاں پہنچے جبکہ اس سے قبل جب وہ اچانک ہنگامی طور پر مری آئے تھے تو ان کے ہمراہ کسی قسم کے حفاظتی انتظامات نہیں تھے۔ معلوم ہوا ہے کہ وہ کشمیر پوائنٹ پر اپنی نجی رہائش گاہ پر قیام کریں گے اور پیر کے روز کسی بھی وقت وہ واپس اسلام آباد کیلئے روانہ ہو جائیں گے۔ ادھر اسلام آباد سے مری تک مختلف مقامات پر علاقہ کے لوگوں اور سیاحوں نے ان کے قافلے کو دیکھ کر انگلیوں سے فتح کا نشان بناتے اور ہاتھ لہرا کر ان کا استقبال کیا جس کا وہ مسلسل جواب دیتے رہے۔

ملک کے بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ، سکردو میں پارہ منفی 12تک پہنچ گیا

وزیراعظم اس موقع پر انتہائی خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے تھے۔ علاوہ ازیں برفباری کے حسین مناظر سے لطف اندوز ہونے کیلئے اتوار کے دن صدر پاکستان ممنون حسین بھی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گورنر انیکسی بھوربن میں پہنچ گئے۔ ملک کی دونوں اہم ترین شخصیات کی آمد کے نتیجے میں ضلع بھر کی انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ حکام نے بھی مری کا رخ کر لیا ہے۔

مزید :

راولپنڈی -