کویت حکام کی کار روائی ،4500ٹن گلا سڑا خراب گوشت بر آمد
کویت سٹی (اے پی پی) کویت کی وزارت تجارت اینڈ انڈسٹری کے اہلکاروں نے معائنے کے دوران ایک گودام سے 4500ٹن گلا سڑا گوشت ضبط کر لیا ۔ کویت کی وزارت تجارت کے حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شوائخ کے علاقے میں وقع گو دام سے ملنے والا گوشت انتہائی مضر صحت تھا، گودام ایک بڑی کمپنی کی ملکیت ہے وزارت تجارت نے گوشت کے متعدد نمونے ہیلتھ اتھارٹی کو بھجوا دئے ہیں اور گودام کو سیل کر دیا گیا۔
حکا م نے کہا کہ کمپنی انتظامیہ کے خلاف باقاعدہ صنعتی قوانین کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے۔