صارفین کو کار فنانسنگ کی مد میں 26.8 ارب روپے کے قرضے فراہم
اسلام آباد (اے پی پی) گزشتہ مالی سال2016ء کے دوران بینکو ں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے صارفین کو کار فنانسنگ کی مد میں 26.8 ارب روپے کے قرضے فراہم کئے گئے ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2015 ء کے دوران صارفین کو کار فنانسنگ کی مد میں 21 ارب روپے کے قرضے جاری کئے گئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2015 ء کے مقابلے میں مالی سال 2016 ء کے دوران بینکوں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے صارفین کو گاڑیوں کی خریداری کیلئے کار فنانسنگ کی سہولت کے تحت 5.8 ارب روپے کے زائد قرضہ جات جاری کئے گئے ہیں۔