پنجاب یونیورسٹی کے امتحانی ںظام کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالا جائے گا : پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین

پنجاب یونیورسٹی کے امتحانی ںظام کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالا جائے گا : ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( ایجوکیشن رپورٹر ) وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے کہا ہے کہ پی یو کے امتحانی نظام کوجدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے تاکہ طلبہ کو زیادہ سے زیادہ دسہولیات فراہم کی جا سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے کنٹرولر آفس کا دوہ کرتے ہوئے کیا۔ کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیرنے وائس چانسلر کو خوش آمدید کہا جبکہ ان کے ہمراہ ایڈیشنل کنٹرولر رؤف نواز ، شاہد جاوید، ڈپٹی کنٹرولرز ودیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر شاہد منیر نے کنٹرولر آفس کے مختلف سیکشنز کے امور، ورک لوڈ اور انفراسٹرکچر بارے تفصیلی بریفنگ دینے کے علاوہ شعبہ امتحانات کا سٹریٹجک ویژن پیش کیا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین نے ایگزامینیشن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کیلئے ہارڈوئیر اور شعبہ کو جدید خطوط پر آراستہ کرنے کیلئے ہر طرح کے مالی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر معین نے کہا کہ معیاری تعلیم کیلئے ایسانظام ترتیب دینے کی ضرورت ہے جس سے رٹہ سسٹم کا خاتمہ کیا جا سکے۔انہوں نے شعبہ کے لئے یو اے این نمبر ، ٹیلی فون ایکسچینج ، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور ایگزامینیشن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم سمیت دیگر منصوبہ جات میں خصوصی دلچسپی لی۔ انہوں نے امتحانات کیلئے نئے امتحانی سنٹرز، یونیورسٹی آڈیٹوریم و دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پی سی ون جلد ازجلد بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے پی سی ون کو ایک ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ اسے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے سی ڈی ڈبلیو پی میں پیش کرکے نئے مالی سال 2017-18میں بجٹ منظور کرایا جاسکے۔ اپنے دورہ کے دوران وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین نے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی ، ترقی ، معیاری کام، صفائی و دیگر امورکو بہتر بنانے کیلئے خصوصی دلچسپی ظاہر کی۔ انہوں نے کہا سازگار ماحول دفتری امور کی انجام دہی کو بہتر بنانے میں معاون ہوتا ہے جس سے نتائج بھی مثبت آتے ہیں۔ اس دوران وہ امیدواروں سے بھی ملے جو اپنے کاموں کے سلسلے میں وہاں موجود تھے ،انہوں نے بھی شعبہ امتحانات کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیرنے پنجاب یونیورسٹی ایگزامینیشن انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نئے سافٹ وئیر میں ایگزامینیشن کے ساتھ ساتھ رجسٹریشن برانچ، ایفیلیشن برانچ اور اکاوئنٹس برانچ بھی منسلک ہوں گی۔ نئے سسٹم کے تحت الحاق شدہ اداروں کے ساتھ آن لائن رابطہ کی سہولت، طلبہ کیلئے آن لائن فیسیں جمع کرانے کی سہولت، امتحانی داخلہ فارم /رجسٹریشن فارم آن لائن جمع کرانے کی سہولت، سند کے حصول /تصدیق و معلومات کی سہولت اور اہم معلومات جیسے رول نمبر، امتحانی مراکز، امتحانی نتائج و دیگر کا حصول بذریعہ ایس ایم ایس ممکن ہوگا۔ نئے امتحانی نظام کے باعث اغلاط سے مبرا اور بروقت نتائج کو ممکن بنایا جائے گا۔ نئے سسٹم کے باعث امیدوار کو یونیورسٹی کم ہی آنا پڑے گاجس سے امیدوار کے وقت کی بچت ہو گی۔نئے امتحانی نظام سے شعبہ امتحانات نئے اور پرانے داخلہ فارم کو سکین کر کے ڈیجیٹل طور پر محفوظ بھی کر سکے گا جس سے تمام ریکارڈ محفوظ ہو جائے گا۔وائس چانسلر نے کہا کہ ایسا امتحانی نظام جو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہو ان کی ترجیحات میں شامل ہے تاکہ طلبہ کو زیا دہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جاسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے معیار کو بلند کرنے کیلئے وہ ہمہ وقت شعبہ امتحانات کی سرپرستی جاری رکھیں گے۔