مہنگا گوشت فروخت کرنے کے مقدمہ میں ملزم کو 3 ہزار روپے جرمانہ

مہنگا گوشت فروخت کرنے کے مقدمہ میں ملزم کو 3 ہزار روپے جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ نے مہنگا گوشت فروخت کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم پر 3 ہزار روپے جرمانہ عائدکر دیاہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ نعمان ناصر نے ملزم سجاد کے خلاف گراں فروشی کے مقدمہ کی سماعت کی، شالیمار پولیس نے ملزم کے خلاف گراں فروشی کا مقدمہ درج کر کے چالان عدالت میں پیش کیا، پراسکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سجاد شالیمار کے علاقہ میں سرکاری ریٹ سے زائد قیمت پر گوشت فروخت کر رہا تھا جسے گرفتار کر کے چالان عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔

انہوں نے استدعا کی کہ ملزم کے خلاف پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے، ملزم نے عدالت میں مہنگا گوشت فروخت کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سرکاری ریٹ کے مطابق ہی گوشت فروخت کرے گا۔

،ا مقدمہ کا فیصلہ کرتے وقت اس کے ساتھ نرمی اختیار کی جائے، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزم کے اعتراف جرم پر نرمی اختیار کرتے ہوئے مہنگا گوشت فروخت کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم پر 3ہزار روپے جرمانہ عائدکر دیاہے۔