جعلی ویزوں پر ملائشیاء جانے کی کوشش 5،ملزمان کو 40ہزارفی کس جرمانہ

جعلی ویزوں پر ملائشیاء جانے کی کوشش 5،ملزمان کو 40ہزارفی کس جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج سنٹرل لاہور ملک محمد رفیق نے جعلی ویزوں پر ملائشیاء جانے کی کوشش کرنے والے پانچ ملزمان کو 40،40ہزار روپے جرمانہ جبکہ تابرخاست عدالت قید کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔سپیشل جج سنٹرل لاہور کی عدالت میں ایف آئی اے نے 5ملزمان واجد، صفدر،سجاد،اصغر اور زمان کو پیش کیا۔

عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان کو لاہور ایرپورٹ سے اْس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ملائشیاء جانے کے لئے جہاز میں سوار ہو گے تھے اطلاع پر ان کے فوری ویزے چیک کئے گے تو وہ جعلی نکلے۔

، عدالت میں ملزمان نے موقف اختیار کیا کہ انہوں نے بیرون ملک ملازمت پر جانے کے لئے ایجنٹ سے رابط کیا تھا جس نے ان کو پاسپورٹ دے کر جہاز میں سوار کرایا تھا، عدالت نے دونوں کا موقف سننے کے بعد پانچوں ملزمان کو 40،40ہزار روپے جرمانہ اور تابرخاست عدالت قید کی سزا سنا دی ہے۔علاوہ ازیں سپیشل جج سنٹرل فور نے سادہ لوح افراد کو رقم لے کر بیرون ملک بھجوانے والے ایجنٹ عبدالعزیز عظمت کو2سال 8ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے ، ملزم منڈی بہاوالدین کا رہنے والا ہے اس نے علاقے کے 3افراد کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر رقم ہتھیا لی تھی