پاکستان کی موجودہ کرکٹ ٹیم بہترین نہیں:مصباح الحق

پاکستان کی موجودہ کرکٹ ٹیم بہترین نہیں:مصباح الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اے این این)پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ نوے کی دہائی کی ٹیم بہترین ٹیم تھی اور میں ان کی عزت کرتا ہوں۔نوے کے دہائی میں وسیم اکرم کی قیادت میں اسے بھی کلین سویپ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔میرا مقصد ان کی بے عزتی کرنا نہیں تھا۔ان خیالات کا اظہار مصباح الحق نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وسیم اکرم میرے سینئر ہیں ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔میں کچھ بھی نہیں ہوں لیکن 1999 کی ٹیم کی عزت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ نوے کی دہائی کے کپتان وسیم اکرم سے بہت کچھ سیکھنے کو موقع ملا او رانہوں نے میری بہت مدد کی۔کپتان نے کہاکہ دورہ آسٹریلیا میں ناکامی پر جواز نہیں تراش رہے ۔