پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز ، قومی ٹیم نے پلان ترتیب دیدیا
برسبین(آئی این پی) پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین 5ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز (کل) جمعے سے ہوگا۔شاہینوں نے کینگروز سے لڑنے کا پلان بنالیا ہے۔نیٹ سیشن میں بلے بازوں کو دھواں دھار بیٹنگ کی ٹپس دی گئیں۔ بلے بازوں کولائن اور لینتھ سیٹ کرانے پر کوچز کی خصوصی توجہ رہی۔آسٹریلیاء کے خلاف مشکل سیریزکیلیے پاکستان نے سخت تیاری کی ہے۔شاہینوں نے اسپیڈ پکڑلی ہے اورکینگروز کو ٹارگٹ کرلیا ہے۔برسبین میں ون ڈے سیریز کا پلان فائنل ہوچکاہے۔فزیکل فٹنس پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ٹیم کے پریکٹس سیشن میں کھلاڑیوں نے فٹبال کھیلی۔فیلڈنگ اور کیچ پریکٹس کی۔ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بلے بازوں کودھواں دھار بیٹنگ کی ٹپس دیں۔پاکستان کے بالرز کی لائن و لینتھ کوچ اظہر محمود نے سیٹ کرائی۔پانچ میچز کی پاک آسٹریلیاون ڈے سیریز جمعے سے برسبین میں شروع ہوگی۔ پہلا میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستان کے وقت کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوگا۔