ہیراتھ کو عمران خان اور ویٹوری کی زیادہ ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 6 وکٹیں درکار
جوہانسبرگ(اے پی پی) سری لنکن ٹیم کے مایہ ناز سپنر رنگناہیراتھ کو سابق پاکستانی آل راؤنڈر عمران خان اور نیوزی لینڈ کے ڈینئل ویٹوری کی زیادہ ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 6 وکٹیں درکار ہیں، اس کے ساتھ ہی وہ زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے 19ویں باؤلر بن جائیں گے، عمران اور ویٹوری نے 362، 362 وکٹیں لے رکھی ہیں۔ہیراتھ نے 1999ء میں ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے اب تک 77 میچز میں 357 وکٹیں لے رکھی ہیں۔