محکمہ اوقافکے ریٹائر ڈرائیور کے اعزا ز میں الواداعی تقریب
لاہور(خبر نگار خصوصی)محکمہ اوقاف میں ڈرائیور عطاء محمد کی ملازمت سے ریٹائرمنٹ کی بناء ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا ، جس صوبائی وزیر اوقاف زعیم حسین قادری،سیکرٹری اوقاف نوازش علی، ڈی جی طاہر رضا بخاری،ڈائریکٹر ایڈمن محمد شاہد لالی نے شرکت کی۔
اس موقع پر صوبائی وزیر اوقاف پنجاب سیّد زعیم حسین قادری نے ڈرائیور عطا محمد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اوقاف ملازمین اثاثہ جن کے حقوق کا مکمل خیال رکھا جائے گا اور ان کے مسائل جلد حل کیے جائیں گے،سیکرٹری نوازش علی نے کہا کہ ایک فریم ورک تیار کیا جائے رہا ہے جس میں ملازمین کی پرموشن سمیت تمام امور زیر غور ہیں جو جلد حل کیے جائیں گے۔ سیکرٹری اوقاف پنجاب نوازش علی نے ڈرائیور عطا محمد کو محکمہ اوقاف پنجاب کی طرف سے مالی واجبات کا چیک دیا۔ ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہررضا بخاری نے کہاکہ ریٹائر ہونے والے ملازمین کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ، ان کی محکمہ کے ساتھ محبت اور وابستگی قائم رہنی چاہے ۔ تقریب میں اوقاف ایمپلائز ایسوسی ایشن کے چئیرمین رانا محمد اعظم،صدر محمد رفیق،جنرل سیکرٹری نعمان سیفی سمیت دیگر ملازمین نے شرکت کی۔