کرپشن کرنے والوں کا ٹھکانہ جیل ہے،میاں علی رشید

کرپشن کرنے والوں کا ٹھکانہ جیل ہے،میاں علی رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر ) پاکستان تحریک انصا ف کے مرکزی رہنما میاں علی ر شید نے کہاہے کہ کر پشن کر نیوالوں کا اصل ٹھکانہ جیل ہی ہے‘پانامہ لیکس کی تحقیقات کا معاملہ اب دنوں میں حل ہونے جارہا ہے‘ ہانگ کانگ اور سنگا پور کرپشن سے پاک ہوسکتے ہیں تو پاکستان کیوں نہیں ؟؂

نااہل حکمران اپنے پالیساں تبدیل کر یں ورنہ تباہی انکا مقدر رہیگی ‘حکومتی ادارے سیاسی مداخلت کی وجہ سے تباہی کا شکار ہو چکے ہیں ، حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے نتیجے میں عوام کو دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں جبکہ حکمران طبقہ دن دوگنی رات چوگنی ترقی کررہاہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اپوزیشن کی تمام جماعتوں کے کردار پر بھی گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور حکومت کے پلڑے میں اپنا وزن ڈالنے والے عوام کے غضب سے نہیں بچ سکیں گے