غیرقانونی کمر شل سرگرمیاں ، جوہر ٹاؤن میں 3شادی ہال سربمہر

غیرقانونی کمر شل سرگرمیاں ، جوہر ٹاؤن میں 3شادی ہال سربمہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(اپنے خبر نگار سے) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے کمرشلائزیشن ڈائریکٹوریٹ ٹاؤن پلاننگ ونگ کے عملے نے غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کی بنا پر کینال روڈ پر جوہر ٹاؤن پر واقع تین شادی ہال سر بمہر کر دئیے۔مذکورہ پلاٹوں پر شادی ہالوں کی تعمیرکرنے کی کرنے کی اجازت نہیں ۔سر بمہر کئے جانے والے شادی ہالوں میں ایسکرٹ گارڈن میرج ہال ‘فردوسِ بریں میرج لان اور کوئین میرج شامل ہیں۔یا د رہے کے ایسے آپریشن روزانہ کی بنیاد پر کئے جاتے ہیں۔