پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ کیلئے انٹرن شپ کی سہولیات جاری رکھیں گے،شاہین بٹ

پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ کیلئے انٹرن شپ کی سہولیات جاری رکھیں گے،شاہین بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر )وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی)پنجاب شاہین خالد بٹ نے کہا ہے کہ اوپی سی ،پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کیلئے انٹرن شپ کی سہولیات جاری رکھے گا۔وہ پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیزمیں طلبہ و طالبات سے گفتگو کررہے تھے۔ڈین فیکلٹی آف بیہوریل اینڈسوشل سٹڈیز ڈاکٹرز کریا ذاکر اور اسسٹنٹ پروفیسر ادارہ علوم ابلاغیات ڈاکٹر آصف باجوہ بھی؂

اس موقع پر موجود تھے۔شاہین خالد بٹ نے کہاکہ او پی سی اور پنجاب یونیورسٹی کے درمیان جون2016 ء میں ایم او یو پر دستخط ہوئے تھے جس کا مقصد نوجوان طلبہ کو کم اور زیادہ دورانیہ کی انٹرن شپ کے مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ ملکی ترقی میں با مقصد و عملی کردار ادا کر سکیں۔ پنجاب یونیورسٹی اور اوورسیز پاکستانیز کمیشن معاشرے کی ترقی و فلاح کیلئے غیر رسمی تعلیم اور ووکیشنل ٹریننگ کو فروغ دینے کیلئے طلبہ کی صلاحیتوں سے استفادہ کررہے ہیں ۔ او پی سی میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر طلباء کو خصوصی سرٹیفیکیٹ بھی مہیا کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایات پر او پی سی، اوور سیز پاکستانیو ں کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کررہا ہے ۔سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کیا جا رہا ہے اور شکا یات پر ہونے والی کارروائی کو کمپلینٹ ویب پورٹل پرباقاعدگی سے اپ لوڈ کیا جاتا ہے۔انہوں نے طلبہ و طالبات کو او پی سی کمپلینٹ ویب پورٹل پر شکایت کے اندراج کے طریقہ کار کے متعلق معلومات بھی فراہم کیں ۔ اس موقع پر سوال و جواب کا خصوصی بھی سیشن منعقد ہوا۔