ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا

Jan 12, 2017


لاہور )کامر س رپورٹر(محکمہ مو سمیات کے مطابق آ ئندہ چو بیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگاجبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں شدید دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔اس دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کی توقع ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش بالائی خیبرپختونخواہ: دیر17، میرکھانی12، مالم جبہ، پٹن11ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت میں گلگت بلتستان سکردو منفی10، گوپس منفی05، گلگت منفی03، ہنزہ، استور منفی02، بگروٹ منفی01، بالائی خیبرپختونخواہ پاراچنارمنفی04، چترال،مالم جبہ منفی02، کالام منفی01، شمالی بلوچستان قلات منفی02 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
محکمہ مو سمیات

مزیدخبریں