آبدیدہ ہو گئے

آبدیدہ ہو گئے
 آبدیدہ ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک ،اے این این) امریکی صدر باراک اوبامہ الوداعی خطاب میں شدت جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔بدھ کو شکاگو میں اپنے آبائی انتخابی حلقے میں عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران لوگوں کا جوش اور ولولہ دیکھ کر باراک اوبامہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور رو پڑے۔باراک اوبامہ خطاب کے دوران ٹشوز سے آنسو صاف کرتے رہے ۔اس موقع پر امریکی خاتونِ اول مشیل اوباما،ان کی بچیاں ، نائب صدر جو بائڈن اور ان کی اہلیہ جل بائڈن موجود تھے۔

مزید :

صفحہ اول -