ڈاکوؤں نے لوٹ لیا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکوؤں نے دیکھا جو چہرہ تیرا موسم بھی پیارا لگا سے شہرت پانے والے معروف گلوکار ارشد محمود کا چہرہ دیکھ کر بھی انہیں نہ پہنچانا اور ان سے اور ان کے اہل خانہ سے قیمتی سامان لوٹ لیا۔ سٹریٹ کرائم کی یہ واردات گلستان جوہر کے علاقے میں ہوئی۔ارشد محمود بیرون ملک سے وطن واپس لوٹے اور اہلخانہ انہیں ایئرپورٹ سے ریسیو کرکے گھر جا رہے تھے کہ دو ڈاکوؤں نے انہیں روکا اور موبائل فون، نقدی، پرس اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ارشد محمود کے مطابق، پولیس کو واقعہ کی رپورٹ درج کرا دی گئی ہے۔