مقدمات سے ریلوے ڈرائیور ز ذہنی دباؤ میں آتے ہیں ، مزید حادثات ہو سکتے ہیں ، ریٹائرڈ ڈرائیورز

مقدمات سے ریلوے ڈرائیور ز ذہنی دباؤ میں آتے ہیں ، مزید حادثات ہو سکتے ہیں ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار خصوصی)پاکستان ریلویز کے ریٹائرڈ ڈرائیورز محمد انور ٹیپواور نذیر احمد اعوان کا کہنا ہے کہ ٹرین ڈرائیور پر مقدمہ درج کرانے اور حوالات بند کرانے کی وجہ سے ٹرین ڈرائیورز دباؤ میں آسکتے ہیں اور حادثات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے،جانبدار انکوائریاں بھی مسائل کا باعث بنتی ہیں۔ایوارڈ یافتہ ڈرائیور محمد انور ٹیپو نے کہا کہ اگر وزیرریلوے ٹرین ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی نہیں روکتے تو تمام ڈرائیوروں کو استعفے دے دینے چاہیں، مقدمات درج کرانے کی وجہ سے ڈرائیوروں کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے اور ذہنی دباؤکی وجہ سے مزید حادثات میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔جب ریلوے پولیس موجود ہے تو پنجاب پولیس کے تھانوں میں مقدمات درج کرانا درست نہیں ہے۔ریٹائرڈ ڈرائیور نذیر احمد اعوان نے کہا کہ جانبدار انکوائریوں کی وجہ سے حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے اگر شفاف انکوائریاں کر کے ذمہ داران کو کٹہرے میں لایا جائے تو ریلوے میں حادثات کم ہو سکتے ہیں۔انکوائری کمیٹی میں مکینیکل ،سول اور ٹرانسپورٹیشن کے افسران اپنے شعبے اور عملے کو بچاتے ہیں جس وجہ سے انکوائریاں ٹھیک نہیں ہوتیں ۔جانبدار انکوائریوں کی وجہ سے چھوٹے ملازمین کو سزا دی جاتی ہے جبکہ انتظامی سطح پر اصلاح نہیں کی جاتی جس وجہ سے مسائل جنم لیتے ہیں۔ریلوے کو ٹھیک کرنے کیلئے اعلیٰ سطح پر بہتری لانا ہو گی۔
ریلویز ڈرائیور

مزید :

علاقائی -