گلوکار بلال سعید کی عبوری درخواست ضمانت قبل از گرفتاری مسترد

گلوکار بلال سعید کی عبوری درخواست ضمانت قبل از گرفتاری مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی ) لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس عبدالسمیع خان نے چوری کے مقدمے میں گلوکار بلال سعید کی عبوری درخواست ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کر دی۔مدعی مقدمہ کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ گلوکار بلال سعید نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ رخسانہ نامی خاتون کے گھر سے8کروڑ روپے مالیت کے زیورات نقدی اور سامان چوری کیا جبکہ ملزمان پولیس کے پاس تفتیش کے لئے بھی پیش نہیں ہو رہے جس پر عدالت نے چوری کے مقدمے میں گلوکار بلال سعید کی درخواست ضمانت مسترد کر دی،عدالتی فیصلہ سنتے ہی ملزم گلوکار ساتھیوں کے ہمراہ احاطہ عدالت سے فرار ہو گئے۔
مسترد

مزید :

علاقائی -