سانحہ ماڈل ٹاؤن میں دم توڑنے والوں کاڈہتھ سرٹیفکیٹ اور زخمیوں کی میڈیکل رپورٹس کو ریکارڈ کاحصہ بنایا جائے،ہائیکورٹ

سانحہ ماڈل ٹاؤن میں دم توڑنے والوں کاڈہتھ سرٹیفکیٹ اور زخمیوں کی میڈیکل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی ) لاہورہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ہلاک ہونے والے افراد کے ڈہتھ سرٹیفکیٹ اور زخمیوں کی میڈیکل رپورٹس کو ریکارڈ کاحصہ بنانے کاحکم دیدیا ہے۔جسٹس انوارالحق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے یہ حکم عوامی تحرہک کی درخواست پر جاری کیا۔ درخواست میں سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ہلاک اور زخمیوں کی میڈیکل رپورٹس کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ نہ بنانے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا، عوامی تحریک کے رہنما حامد جواد کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں عوامی تحریک کا استغاثہ زیر سماعت ہے لیکن عدالت سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ہلاک اور زخمی افراد کے سرٹیفیکٹ اور میڈیکل رپورٹس کو ریکارڈ کا حصہ نہیں بنا رہی. درخواست گزار کے وکیل کے مطابق ان رپورٹس کو ریکارڈ کا حصہ بنائے انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوئے اور اصل حقائق عدالت کے سامنے نہیں آسکیں گے، وکیل نے استدعا کی کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی کو سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ہلاک ہونے والے افراد کے ڈہتھ سرٹیفکیٹ اور زخمیوں کی میڈیکل رپورٹس کو ریکارڈ کاحصہ بنانے کاحکم دیا جائے۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن

مزید :

علاقائی -