بلاول بھٹو 19 جنوری کو لاہور سے فیصل آباد تک ریلی کی قیادت کریں گے
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی حکومت مخالف تحریک کیلئے تیار ہو گئی، بلاول بھٹو زرداری 19 جنوری کو لاہور سے آغاز کریں گے، فیصل آباد تک ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔دنیا نیوز کے مطابق حکومت مخالف تحریک چلانے کیلئے پیپلز پارٹی نے تیاریاں مکمل کر لیں۔ بلاول 19 جنوری کو لاہور سے تحریک کا آغاز کریں گے،پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول لاہور سے فیصل آباد تک ریلی نکالیں گے۔ ریلی کے راستے میں تمام شہروں میں ان کا بھرپور استقبال کیا جائے گا۔ بلاول بھٹو اجتماعات سے خطاب بھی کریں گے۔