شبقدر میں پیسکو کی بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ،سینکڑوں کنکشن منقطع

شبقدر میں پیسکو کی بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ،سینکڑوں کنکشن منقطع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شبقدر( نمائندہ خصوصی ) پیسکو شبقدر نے علاقہ باکرہ اور ارٹ کندے میں سینکڑوں غیر قانونی کنکشن کاٹ دیئے،ایس ای خالد خان کی ہدایت پر کا روائی عمل میں لائی گئی،شبقدر کے عوام واپڈا سے تعاون کریں یہ باتیں ایکسین پیسکو شبقدر آصف جان مروت نے شبقدر میڈیا سنٹر کے صحافیوں کو بتائی انہوں نے کہا کہ ایس ای خالد خان کی خصوصی پر میری نگرانی میں ایس ڈی او شبقدر آصف خان ڈویژنل چیر مین فرہاد خان لائن سپر نٹنڈنٹ جہانگیر خان اور دیگر سٹاف کے ہمراہ پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی نے علاقہ باکرہ اور ارٹ کندے میں سینکڑوں ڈائرکٹ کنکشن کاٹ کر اپنے قبضے میں لیے انہوں نے کہا کہ جب تک عوام تعاون نہیں کرینگے بجلی بحالی اور واپڈا سے متعلق دوسرے مسائل پر قابو پایا نہیں جا سکتا انہوں نے کہا کہ بجلی چوروں اور بقایا جات کے ریکوری کے لیے کا روائیاں جاری رہے گی