ڈاؤن سینڈروم کو پانچویں معذوری قرار دینے کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم کردی،چوہدری شفیق
جہلم(نامہ نگار ) ڈاؤن سینڈروم کو پانچویں معذوری قرار دینے کے حوالے سے وزیر اعلی پنجاب نے تین رکنی کمیٹی قائم کر دی۔سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن پنجاب اور ڈائریکٹر سپیشل ایجوکیشن پنجاب بھی کمیٹی میں شامل، صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن پنجاب چوہدری محمد شفیق کی جلال اکبر ڈار سے اپنے دفتر میں ملاقات ، جلال اکبر ڈار نے ڈاؤن سینڈروم بچوں کو پانچویں معذوری قرار دلوانے کیلئے پہلے مرحلے میں چاروں صوبوں کا آگاہی دورہ کیا تھا،بانی الجلال انسٹی ٹیوٹ فار ڈاؤن سینڈروم دوسرے مرحلے میں پنجاب کے آگاہی دورے پر ہیں ، قبل ازیں جلال اکبر ڈار چاروں صوبائی وزرائے اعلی اور گورنروں سے ملاقات کر چکے ہیں ، جلال اکبر ڈار نے ڈاؤن سینڈروم بچوں کیلئے پاکستان میں پہلا ادارہ جہلم میں قائم کیا جہاں درجنوں بچے قیام پذیر ہیں ۔