اغواء برائے تاوان کے5ملزمان کو دومرتبہ عمرقید،جائیداد ضبطی کی سزا

اغواء برائے تاوان کے5ملزمان کو دومرتبہ عمرقید،جائیداد ضبطی کی سزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج رائے ایوب خان مارتھ نے 2دوکانداروں کو اغواء کرکے لواحقین سے 60لاکھ روپے تاوان طب کرنے کے مقدمہ میں پانچ اغواء کارروں کو 2/2مرتبہ عمر قید ، منقولہ و غیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کی سزا سنادی ہے، گزشتہ روز عدالت نے تھانہ صدر حسن ابدال میں اغواء برائے تاوان کے مقدمہ میں ملوث ملزمان عمر گل، شریف گل، زبیر گل، رحمان گل اور رسول محمد کیس کی سماعت شروع کی تو وکلاء نے دلائل دیئے عدالت نے سماعت مکمل کرنے کے بعد پانچوں ملزمان کو 2/2مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی جبکہ ملزمان کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا ہے، ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے 25نومبر2014ء کو مقامی دوکانداروں وحید اختر اور عبدالحمید کو اغواء کرکے ان کے لواحقین سے 60لاکھ روپے تاوان طلب کیا ، مدعی عبدالرشید نے 4لاکھ روپے تاوان ادا کر دیا، پولیس نے چھاپہ مار کر ملزمان کو گرفتار کرلیا اور ان سے ایک لاکھ10ہزار روپے ، موٹر سائیکل اور رجسٹریشن بک برآمد کرلی تھی۔