فوڈ اتھارٹی کی کارروائی‘ گولی ٹافیاں بنانے والی 2 فیکٹریاں سیل

فوڈ اتھارٹی کی کارروائی‘ گولی ٹافیاں بنانے والی 2 فیکٹریاں سیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( وقائع نگار) اندرون لوہاری گیٹ میں واقع مُلاّجی بیکری یونٹ اوربچوں کی اشیاء بنانے والے لوکل کارخانے کو خراب انڈوں، خوراک کو زمین پر رکھنے، پراسیسنگ ایریا میں باتھ روم کی موجودگی، لیبل لگے ہوئے نہ ہونے،زنگ آلودمشینوں،پھپھوندی لگے خام مال کے استعمال،جانوروں کے فضلہ کی موجودگی اور صفائی کی خراب حالت کی وجہ سے سربمہر کر دیا گیا۔اورخوراک میں استعمال (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )
کیئے جانے والے رنگ ،دال والی گجک اور گڑکے شیرے کے نمونے لے کر معائنے کے لیئے لیبارٹری بھجوادیئے گئے جبکہ انڈس ٹاور میں واقع فوڈ فیسٹیول کو خوراک رکھنے کے لیے کیمیکل ڈرموں کے استعمال، نکاسی کی نالیاں اور کچرے کے ڈبے کھلے ہونے، خوراک زمین پر رکھنے اور ذاتی صفائی کے انتظامات ناقص ہونے کی وجہ سے 25000روپے اور گل دین کالونی میں واقع شفیق سموسہ پروڈکشن یونٹ کو سموسہ مصالحہ میں پھپھوندی لگے ہونے، کھلے کیچپ کے استعمال اور صفائی کے انتظامات کی وجہ سے 25000روپے جرمانہ کیا گیا۔ مزیدبراں کاروائیاں کرتے ہوئے عثمان غنی روڈنزدکھاد فیکٹری شاہ رکن عالم ٹاؤن ملتان پر واقع مکی مدنی ٹریڈرزاینڈہول سیل ڈیلر،نیوریواڑی سوئیٹس،عبداللہ کریانہ اینڈجنرل سٹور،عدنان بیکری مینوفیکچرنگ یونٹ،مین بوسن روڈپر واقع فرائی چکس ،Food Festival،مبارک آئس بار،Zomatoباربی کیوکو ناقص صفائی کے انتظا ما ت، حشرات کی روک تھام کے لئے نا منا سب انتظامات اور ورکرز کی ذا تی صفا ئی غیر تسلی بخش ہو نے کی بنا ء پر بہتر ی کے احکامات جاری کئے گئے۔
فوڈ اتھارٹی