الگ پارٹی بنانے کی بجائے پی ٹی آئی یا پی پی میں شامل ہونگا ‘ مصطفےٰ کھر

الگ پارٹی بنانے کی بجائے پی ٹی آئی یا پی پی میں شامل ہونگا ‘ مصطفےٰ کھر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرگڑھ( نما ئندہ پاکستان‘تحصیل رپورٹر‘نامہ نگار)پنجاب کے سابق گورنر اور سابق وزیراعلی پنجاب ملک غلام مصطفی کھر نے کہا ہے کہ قا ئداعظم محمد علی جناح اور قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کے بعد جنرل راحیل شریف نے یاد گار کردار ادا کیا اور جنرل راحیل شریف نے پاکستان کو تباہ کرنے کی سازشوں کا قلع قمع کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ۔انہوں نے ان خیالات کااظہار مظفرگڑھ پریس کلب کے(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )
صدر اے بی مجاہد سے انکی والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کے موقع پر میڈ یا نما ئندوں سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف نے دہشت گردوں کے خلاف بھر پور آپریشن کرکے یادگار کامیابیاں حاصل کیں اور پاکستان کو درپیش خطرات سے نکال کراستحکام کی منزل کی جانب گامزن کیا تا ہم وہ کئی مجبوریوں اور مصلحتوں کی وجہ سے اپنا ایجنڈا مکمل کئے بغیر رخصت ہو گئے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنی الگ جماعت بنانے کی بجائے پی ٹی آئی یا پی پی پی میں شامل ہوسکتے ہیں اوراس سلسلے میں ملک بھر کے اپنے دیرینہ دوستوں سے مشاورت کررہے ہیں ۔اس موقع پر سابق ایم این اے ملک غلام مرتضیٰ کھر۔سابق صوبائی وزیرملک عبدالرحمان کھر ،سابق ممبر ضلع کونسل ملک الطاف کھر ،کونسلر میونسپل کمیٹی مظفرگڑھ شیخ تجویدا قبال ناکی اور کئی دوسرے رہنما بھی انکے ہمراہ تھے ۔بعدازاں ملک غلام مصطفی کھر نے خانگڑھ پہنچ کر سابق صو بائی وزیر مال نواب زادہ منصور احمد خان سے انکی اہلیہ کی وفات پر تعزیت اورفاتحہ خوانی کی ۔خانگڑھ میں نواب زادہ سیف اللہ خان کے گھر پہنچ کر ان کے بھا ئی نواب زادہ امین اللہ خان کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔