سی پی او نے زکریا یونیورسٹی میں والنٹیئرز اِن پولیسنگ سسٹم کا افتتاح کیا

سی پی او نے زکریا یونیورسٹی میں والنٹیئرز اِن پولیسنگ سسٹم کا افتتاح کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(کرائم رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد احسن یونس نے بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں وولینٹئیرز اِن پولیسنگ سسٹم کا افتتاع کیا۔اس موقع پر ایس ایس پی آریشنز ملتان(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )
عمارہ اطہرکے ہمراہ ڈویژنل ایس پیز اور ڈی ایس پیز نے شرکت کی۔وائس چانسلر بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد احسن یونس کا پر تپاک استقبال کیا۔ قومی ترانے پر تمام افسران، طلباء و طالبات نے کھڑے ہو کر پاکستان کو سلیوٹ کیا۔اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر ملتان نے کہا کہ مجھے یہاں آ کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔ہم آپ کے پاس اِس لئے آئے ہیں کہ آپ ہماری فورس کا حصہ بنیں۔جیسے آپ کہیں دیکھتے ہیں کہ جواء ہورہا ہے، منشیات فروشی ہو رہی ہو، شر انگیز لٹریچر تقسیم کیا جا رہاہو، مشکوک افراد رہ رہے ہوں وغیرہ تو پولیس کو فوری طور پر اطلاع دیں۔آپ کی اس کاوش کو ہم رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔وائس چانسلر بہاالدین زکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے کہا کہ ملتان پولیس کی طرف سے یہ ایک مثبت قدم اُٹھایا گیا ہے۔ جس کے بہت اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔
پولینگ سسٹم افتتاح