ڈرائیوروں کی کمی‘ مختلف شہروں سے آنے والی ٹرینیں تاخیر کا شکار
ملتان (سٹی رپورٹر)ملتان ڈویژن میں ٹرین ڈرائیوروں کی کمی کے باعث مختلف شہروں سے آنے والے ٹرینیں تاخیر کا شکار ہو گئی اسسٹنٹ ٹرین ڈرائیوروں کی جانب سے پسنجر ٹرین پر ڈیوٹی نہ کرنے کی وجہ 5مال گاڑیاں خائیوال جبکہ 3مال گاڑیاں سمہ سٹہ میں رکی ہوئی ہیں تٖفصیل کے مطابق لودھراں ٹرین حادثہ میں ملوث ٹرین ڈرائیورذوالفقار اور اسسٹنٹ ڈرائیور توقیر شاہ کی گرفتاری کے بعد (بقیہ نمبر30صفحہ7پر )
اسسٹنٹ ڈرائیوروں نے پسنجرٹرینوں پر ڈیوٹی کرنے سے انکار کر دیا ہے بتایا جاتا ہے کہ ریلوے قوانین کے مطابق نیا بھرتی ہونے والا ڈرائیور بطور اسسٹنٹ ڈرائیور مال گاڑی پر ڈیوٹی کرے گا اس کے بعد ایک سال کی تربیت حاصل کرکے وہ اسسٹنٹ ڈرائیور پسنجر ٹرین پر جائے گا لیکن ڈرائیوروں کی کمی کی وجہ سے نئے اسسٹنٹ ڈرائیوروں کی ڈیوٹیاں پسنجر ٹرین پر لگائی گئی ہیں بتایا جاتا ہے کہ ٹرین ڈرائیور ایسوسی ایشن ملتان ڈویژن کے عہدیداروں راؤ شاکر، غلام شبیر ، عباس جٹ ، طاہر خان ، سمیت دیگر 10جنوری کوڈی ایس ریلوے سے ملاقات کے آئے تھے لیکن ڈی ایس نے ملاقات کرنے سے انگار کر دیاتھا جس پر یونین کے اجلاس میں ڈرائیوروں نے 12گھنٹے سے زائد ڈیوٹی کرنے سے انکار کر دیا ہے جہاں ٹرین ڈرائیور کے 12گھنٹے پورے ہوجائیں گے وہ ٹرین روک دیں گے جس کی وجہ سے ٹرینیں تاخیر کا شکار ہو رہی ہیں۔
ڈرائیور