ہماری سرزمین چین کیخلاف کبھی استعمال نہیں ہوگی‘ پاکستان نے یقین دہانی کردی

ہماری سرزمین چین کیخلاف کبھی استعمال نہیں ہوگی‘ پاکستان نے یقین دہانی کردی
ہماری سرزمین چین کیخلاف کبھی استعمال نہیں ہوگی‘ پاکستان نے یقین دہانی کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان نے چین کو ایک بار پھر یقین دہانی کرائی ہے کہ اس کی سرزمین اس کے دیرینہ دوست کے خلاف کبھی استعمال نہیں ہوگی۔ وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے انگریزی اخبار’ دی نیشن‘ کو بتایا کہ اسلام آباد نے بیجنگ سے رابطہ کیا اور چین کے ساتھ اپنی فرینڈ شپ اور امن کے حوالے سے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

واضح رہے یہ بات اس وقت سامنے آئی جب چینی میڈیا نے سنکیانگ حکومت کے سربراہ کی طرف سے یہ بیان جاری کیا  کہ چائنہ پاکستان بارڈر پر دہشتگردوں کی نقل و حرکت روکنے کیلئے سکیورٹی سخت کردی جائے گی اور اس حوالے سے بھارتی میڈیا بھی بے بنیاد پراپیگنڈا کررہا تھا۔

مزید :

قومی -