عدالت نے وزیراعظم کے بیانات کے حوالے سے سوالات اٹھائے :فواد چوہدری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصا ف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عدالت نے وزیراعظم کے بیانات میں تضاد کے حوالے سے سوال اٹھا یا اور کہا کہ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ میری زندگی کھلی کتاب ہے لیکن اس کے بہت سے صفحات بند ہیں ۔
آج عمران خان سے کرسی سے نہیں اٹھا گیا،آج ان کی ’سٹپنی ‘بھی پھٹ گئی:دانیال عزیز
پاناما لیکس کیس کی سماعت ملتوی ہونے کے بعد میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدر ی نے کہا کہ سماعت کے دوران ایک جج نے حقائق کو دلائل نہیں بلکہ دستاویزی ثبوت کے ذریعے سامنے لایا جائے ۔ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے وزیراعظم کے وکیل سے ثبوت مانگے ،وزیر اعظم کہتے تھے کہ جس مرضی فورم پر ٹرائل کر لو،اب ثبوت کیوں نہیں پیش کیے جا رہے ۔