شیخوپورہ: زرعی ترقیاتی بنک میں 3 افراد کی خاتون سے اجتماعی زیادتی ویڈیو بھی بنالی
شیخوپورہ ، لاہور (ویب ڈیسک) تھانہ سٹی بی ڈویژ کے علاقہ میں واقع زرعی ترقیاتی بنک میں تین ملزمان نے ایک خاتون سے اجتماعی زیادتی کرڈالی اور اسے تشدد کر کے زخمی کر دیا،جبکہ قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے ویڈیو بھی بنالی۔
روزنامہ خبریں کے مطابق خانقاہ ڈوگراں کی خاتون (س) وقوعہ کے روززرعی ترقیاتی بنک کے سامنے سے گزر رہی تھی کہ رفع حاجت کیلئے آفس کے اندر چلی گئی جہاں پردتہ نامی ملزم نے اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ اسے پکڑ کر بنک کے اندر لیجا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور یہ شیطانی کھیل رات بھراس سے باری باری کھیلتے رہے اور اس دوران اس کی موبائل فون پر ویڈیو بھی بنا لیاور دھمکی دی کہ اگر اس واقعہ کا کسی سے ذکر کیا تو یہ ویڈیو نیٹ پر ڈال دی جائے گی ۔