وہ گاڑی جو پاکستان میں فواد خان کے علاوہ کسی کے پاس نہیں

وہ گاڑی جو پاکستان میں فواد خان کے علاوہ کسی کے پاس نہیں
وہ گاڑی جو پاکستان میں فواد خان کے علاوہ کسی کے پاس نہیں

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف کمپنیاں اپنی نئی پراڈکٹ کو متعارف کرانے کے لیے معروف شخصیات کا سہارا لیتی ہیں اور ایسے ہی سوزوکی کمپنی نے اپنی نئی فائیوڈور وٹارا گاڑی پاکستان میں متعارف کرانے کے لیے فواد خان کا سہارا لیا اور اُنہیں پاکستان میں پہلی گاڑی کا مالک قراردیاگیا۔ پاکستان میں وٹارا جی ایل ایس 3799000روپے جبکہ وٹارا جی ایل پلس 3490000روپے میں دستیاب ہے۔

’جس پاکستانی کو یہ کام آتاہے ، سعودی عرب آجائے‘ سعودی حکومت نے اعلان کردیا

سامنے آنیوالی اشتہاری ویڈیو میں کمپنی کے برانڈ ایمبسڈر فواد خان کونیلی آسمانی رنگ کی گاڑی کوچلاتے اور گاڑی میں موجود ٹیپ ریکارڈر وغیرہ چلاتے ہوئے دیکھاگیا۔یادرہے کہ اس سے قبل پاکستان میں سوزوکی کی وٹاراگاڑی موجود ہے لیکن وہ تھری ڈور ہیں ، پہلی مرتبہ پاکستان میں موجود کسی شخص کو فائیو ڈور وٹارامیں دکھایاگیا۔

پاکستان میں یہ گاڑی لانچ ہونے سے قبل ہی یورپ میں دھوم مچاچکی ہے اور کارکردگی کی وجہ سے کئی ایوارڈ جیت چکی ہے ۔ اس گاڑی کی مرکزی لانچنگ تقریب اسلام آباد میں ہوئی جس پاک سوزوکی کے منیجنگ ڈائریکٹر اور جنرل منیجر مارکیٹنگ اعظم مرزا نے شرکت کی ، تقریب کے دوران کمپنی کے برانڈ ایمبیسڈر فوادخان کو پاکستان میں گاڑی کاپہلا مالک قراردیاگیا۔

بیوی نے شوہر کو غیر عورت کے ساتھ پکڑ لیااور پھر ایسا کام کردیا کہ ۔۔۔

مزید :

بزنس -