گھوٹکی میں وڈیرو ں نے عدالتی نظام چیلنج کردیا ،جرگے نے پسند کی شادی کرنے والے نوجوان پر 15لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا
گھوٹکی (ڈیلی پاکستان آن لائن )گھوٹکی میں وڈیروں نے عدالتی نظام کو چیلنج کر دیا ،جرگے نے پسند کی شادی کرنے والے نوجوان پر 15لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوزکے مطابق گھوٹکی کے گاﺅں قادر پور میں وڈیرے قادر بخش چاچڑ کی سرپنچی میں جرگے نے پسند کی شادی کرنے والے نوجوان پر 15لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا ۔وڈیرے نے پسند کی شادی کرنے پر دو لڑکیوں کو ونی اور ایک لڑکی کو کاری بھی قرار دے دیا ۔جرگے نے تین سالہ بچی کو ونی کرنے کا غیر قانونی فیصلہ دیا جس پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارنے گھوٹکی کے رہائشی علی حسن مزاری کی درخواست پر از خود نوٹس لے لیا ہے جبکہ ایس پی گھوٹکی سے واقعے کی رپورٹ 48گھنٹوں میں طلب کر لی گئی ہے ۔واضح رہے کہ علی حسن مزاری نے اپنی تین سالہ بیٹی کی حفاظت کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی.
بیوی نے شوہر کو غیر عورت کے ساتھ پکڑ لیااور پھر ایسا کام کردیا کہ ۔۔۔