پنجا ب میں صاف پانی کا منصوبہ کرپشن کی نذر ہو گیا ، لوگ مجھے اور نوازشریف کو پوچھیں گے : شہبازشریف

پنجا ب میں صاف پانی کا منصوبہ کرپشن کی نذر ہو گیا ، لوگ مجھے اور نوازشریف کو ...
پنجا ب میں صاف پانی کا منصوبہ کرپشن کی نذر ہو گیا ، لوگ مجھے اور نوازشریف کو پوچھیں گے : شہبازشریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں صاف پانی کا منصوبہ غفلت ، کوتاہی اور کرپشن کی نذر ہو گیا ۔ لوگ مجھے بھی بددعا دے رہے ہوں گے۔ الیکشن تک صاف پانی نہ دے سکے تو لوگ مجھے اور نوازشریف کو پوچھیں گے۔

سماءٹی وی کے مطابق لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں صاف پانی کا منصوبہ تین سال میں بھی مکمل نہیں ہو رہا ۔”غفلت میں ملوث تمام کرپٹ عناصر کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے “۔121ارب کے منصوبے کی لاگت 191ارب تک پہنچ گئی ۔ 2013ءسے اب تک صرف 80پلانٹ ہی لگ سکے ہیں ۔

ملتان کے نجی ہوٹل میں مقیم جاپانی انجینئر نےخودکشی کر لی

وزیر اعلیٰ شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ لوگ مجھے بھی بددعا دے رہے ہوں گے۔ الیکشن تک صاف پانی نہ دے سکے تو لوگ مجھے اور نوازشریف کو پوچھیں گے۔ ذاتی ضمانت دیتا ہوں کہ اب سرمایہ دیانتداری، ایمانداری سے استعمال ہوگا۔واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب نے صاف پانی کمپنی کے 3 اعلیٰ عہدیداروں کو معطل بھی کیا تھا۔

مزید :

لاہور -