ایف آئی اے نے بے نظیر بھٹو ایئرپورٹ پر چھ مسافروں کو آف لوڈ کر دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ایف آئی اے نے بے نظیر بھٹو ایئرپورٹ پر چھ مسافروں کو آف لوڈ کر دیا ہے ۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ایک چینی اور ایک ملائشین شہری کو ویزا نہ ہونے پر واپس بھیج دیا گیاہے جبکہ بیرون ملک جانے والے مسافروں کو نامکمل دستاویزات پر آف لوڈ کیا گیاہے ۔