گرین شرٹس کیلئے بڑی مشکل ، ورلڈ کپ میں شرکت یقینی بنانی ہے تو آسٹریلیا کے خلاف ایک ون ڈے جیتنا ہوگا

گرین شرٹس کیلئے بڑی مشکل ، ورلڈ کپ میں شرکت یقینی بنانی ہے تو آسٹریلیا کے ...
گرین شرٹس کیلئے بڑی مشکل ، ورلڈ کپ میں شرکت یقینی بنانی ہے تو آسٹریلیا کے خلاف ایک ون ڈے جیتنا ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کو 2019 میں ہونے والے ورلڈ کپ میں شرکت یقینی بنانے کیلئے آسٹریلیا کے خلاف کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز کے دوران کم از کم ایک میچ ضرور جیتنا ہوگا۔
ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق فروری میں آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچز کی ون ڈے سیریز کا آغاز کرنے والے گرین شرٹس بڑی مشکل میں پھنس چکے ہیں۔ اگر وہ ٹیسٹ سیریز کی طرح ایک بھی میچ جیتنے میں ناکام ہو جاتے ہیں تو ان کی اگلے ورلڈ کپ میں شرکت مشکل میں پڑ جائے گی۔اگلا ورلڈ کپ انگلینڈ میں 30 مئی سے 15 جولائی 2019 کے دوران کھیلا جائے گا۔

ون ڈے کرکٹ کے اعداد و شمار کے مطابق رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر ہونے کے باعث پاکستان کی اگلے ورلڈ کپ میں براہ راست شرکت مشکوک ہوگئی ہے اس لیے اپنی پوزیشن مستحکم بنانے کیلئے گرین شرٹس کو آسٹریلیا کے خلاف کم از کم ایک میچ جیتنا ہوگا اور پوزیشن مزید بہتر کرنے کیلئے زیادہ میچز میں فتح سمیٹنی ہوگی تاکہ زیادہ پوائنٹس حاصل کیے جا سکیں۔آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچز کی سیریز میں اگر پاکستان 2 میچ جیت جاتا ہے تواس کے پوائنٹس 91 ہو جائیں گے اور یہ بنگلہ دیش کے برابر آجائے گا۔
آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان ون ڈے سیریز شروع ہونے سے پہلے رینکنگ کچھ یوں ہے۔آسٹریلیا (120) پوائنٹس کے ساتھ پہلے، جنوبی افریقہ (116) دوسرے، انڈیا (111) تیسرے، نیوزی لینڈ (111) چوتھے، انگلینڈ (107) پانچویں، سری لنکا (101) چھٹے، بنگلہ دیش (91) ساتویں، پاکستان (89) آٹھویں، ویسٹ انڈیز (87) نویں اور افغانستان (52) پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔

مزید :

کھیل -