چین کی فرانس کو 184 ایئر بس A320 طیارے خریدنے کی یقین دھانی

چین کی فرانس کو 184 ایئر بس A320 طیارے خریدنے کی یقین دھانی
چین کی فرانس کو 184 ایئر بس A320 طیارے خریدنے کی یقین دھانی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پیرس(این این آئی)فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ ان کے چینی ہم منصب شی جن پنگ نے یقین دہانی کرا دی ہے کہ ان کا ملک 184 ایئر بس A320 طیارے خریدے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدرمیکرون کا کہناتھا کہ اس حوالے سے ایک حتمی معاہدہ جلد ہی طے پا جائے گا۔ اپنے دورہ چین کے دوران فرانسیسی صدر نے چینی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لیے بھی مذاکرات کیے۔واضح رہے کہ چین کی19مختلف ایئر لائنز کو یہ طیارے 2019 سے 2020 تک فراہم کر دیے جائیں گے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی