2017ء میں امریکی شہر لاس اینجلس آنیوالے چینی سیاحوں کی تعداد مسلسل ساتویں سال 1.1ملین رہی
لاس اینجلس (آئی این پی/زنہوا ) حکام نے بتایا کہ 2017ء میں مغربی امریکہ کے شہر لاس اینجلس آنیوالے چینی سیاحوں کی تعداد 1.11بلین رہی ، لاس اینجلس کے میئر ایرک گار سٹی اور لاس اینجلس کے ٹورازم و کنونشن بورڈ کے صدر اور سی ای او ارنسٹ ووڈن جونیئر نے لاس اینجلس کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر منعقدہ ایک تقریب میں اعلان کیا کہ 2017ء میں مسلسل سات برسوں میں لاس اینجلس آنیوالے چینی سیاحوں کی ریکارڈ تعداد ریکارڈ کی گئی ہے۔
ارنسٹ ووڈن نے کہا کہ ہماری سمندر پار بین الاقوامی مارکیٹ کے رکن کے طورپر چین نے ایک مرتبہ پھر 1.1ملین سیاحوں کے ساتھ لاس اینجلس میں ریکارڈ ٹورازم کے ہمارے مسلسل ساتویں سال کے حصول میں نمایاں کردار ادا کیا ہے ۔