بڑے ڈیمز کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے،چےئر مین تارا گروپ

لاہور( پ ر)کسان اور شعبہِ زراعت کی دیرپا ترقی کیلئے کسانوں سے زرعی اجناس کی معقول نر خوں پر خر یداری کا موثر مارکیٹنگ نظام اور آبپاشی کے لئے بڑے ڈیمز کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ تیز تر تر قی کیلئے بزنس لیڈرزلگن اور دیانت داری کے ساتھ شب و روز محنت اور ضرورت مند وں کی فیاضی کے سا تھ کفالت کریں تو ہر قدم اﷲ رب العزت سر بلندی سے سر فراز فر مائے۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر خالد حمید چےئر مین تارا گروپ اور ڈاکٹر امجد ثاقب چےئر مین اخوت نیچسے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر خالد حمید نے کہا کہ تا را گروپ اس وقت ایگروکیمیکلز کی صنعت میں اپنے سو سے زائد برانڈڈ او ررجسٹرڈ کیمیکلز اور عالمی معیار کی بلک سیلز مصنوعات میں چوٹی کے اداروں میں شمار ہوتا ہے۔ جبکہ تارا کی کھادوں اور پیسٹی سائیڈز کی وسیع تر رینج کاآئی ایس او 17025 کی ایکریڈیشن کا اعزاز حاصل کر نا اور وہ بھی 25پیسٹی سائیڈز اورفرٹیلائزر مصنوعات کا عالمی سطح پر مستند ہونے کا اعزاز ساری صنعت میں تارا گروپ کا فی الوقت منفرد افتخار ہے۔ جبکہ مائیکرو فرٹیلائزر کے علاوہ ہم نے ہائیبرڈ بیجوں کے لئے بھی عالمی شہرت یافتہ زرعی تحقیقی اداروں و ملٹی نیشنل کمپنیوں سے اشتراک عمل کے معاہدے کر رکھے ہیں جن کے تحت ہم چین ترکی، امریکہ میکسیکو اور یو کے کی کمپنیوں کے ہائیبرڈ چاول ہائبرڈ مکئی، چارے کے لئے سائیلج ہائبرڈ مکئی، تربوز اور ہائبرڈ سبزیوں کے بیج تیار کر رہے ہیں انکے علاوہ کپاس کے بھر پور پیداواری صلاحیت کے بی ٹی بیج کی تحقیق میں بھی تارا گروپ کے ماہرین کی کاوشیں لائق تحسین ہیں جنہیں حال ہی میں سنٹر آف ایکسیلنس ان مالیکیولر بیالوجی پنجاب یونیورسٹی سے ٹرپل جین کے حصول کا معاہدہ مزید کامیابی سے ہمکنار کرے گا۔ امید ہے کہ کپاس کی (CEMB) کے اشتراک سے انقلابی قسم ہم جلد کمرشل بنیادوں پر متعارف کروائیں گے۔(CEMB) کا بھر پور قوتِ معدافعت رکھنے والا ٹر پل جین نہ صرف گلابی ، چتکبری، لشکری اور امر یکن سنڈیوں کے حملہ سے کپاس کی فصل کو محفوظ بنائے گا بلکہ اس سے کپاس کی صحت مند فصل سے فی ایکڑ اضافی پیداوار بھی حاصل ہو گی اور فصل پر کیڑ و ں کی تلفی کیلئے سپر ے کے اخراجات میں کمی کسان کی پیدواری لاگت کو کم کر کے اسے خوشحال بنائے گی۔
انہوں نے کہاکہ 2018میں بزنس کے وسیع مواقع موجود ہیں جن سے باہمی اشتراک مضبوط بنا کر ہم موثر حکمتِ عملی اختیار کریں تو گزشتہ سال سے بہتر نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔ڈاکٹر امجد ثاقب نے ُ کا میاب لوگ،، کے عنوان سے اپنے تفصیلی خطاب میں 20چوٹی کے ملکی صنعت کا روں کی فقیدالمثال کا میابی کی داستان سناتے ہوئے بتایا کہ ان افراد نے انتہائی چھو ٹے پیمانے پر شروع کر دہ کا روبا ر کو کس طرح انتہائی بلندی سے ہمکنار کیا انہوں نے شر کاء میں انسانی فلاح اور تر قی کا بھر پور جذبہ بیدار کرتے ہوئے کہا کہ وہ تیز تر تر قی کیلئے شب و روز لگن اور دیانت سے کا وشیں برؤ ے کار لا نے کے ساتھ دکھی نادار اور بے سہارا مخلوق کی بھی فیاضی سے کفالت کر یں تو اﷲ تبارک آپکو ہر قدم پر بے پناہ سر بلندی سے سر فراز کرے گاتقریب میں اخوت کی فر ی ایجو کیشن یونیورسٹی کیلئے ڈاکٹر خالد حمید چےئر مین تارا گروپ اورڈاکٹر عبد الستار چیف ایگزیکٹو ویل کئیر کمپنی نے پہلے عطیہ کے طور پر پانچ پا نچ لاکھ روپے کے چیک ڈاکٹر امجد ثاقب کو پیش کےئے تقر یب میں انسانی فلاح کیلئے شاندارخدمات کے اعتراف پر ڈاکٹر امجد ثاقب کو چےئر مین تارا گروپ ڈاکٹر خالد حمید نے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ پیش کیا۔ خطبہ استقبالیہ پیش کر تے ہوئے چوہدری مقصود احمد نے شر کاء کو گزشتہ سال میں مقرر ہ ہدف سے بھی زیادہ بزنس کر نے پر مبا رکباد دیتے ہوئے کانفر نس میں مو ثر سفا ر شات دینے کی اپیل کی۔ تاکہ آ ئیندہ سال بھی بز نس کے حوالے سے شاندار بنایا جا سکے۔ سید ناصر شاہ ڈائر یکٹر سیلز نے ڈاکٹر امجد ثاقب کی انسانی فلاح کے حوالے سے مثالی خد مات پر حکومت کو انہیں نوبل انعام کیلئے نامز دکر نے پر زور دیا۔ کا نفر نس سے رؤ ف الر حمن سابق چےئر مین PCAP، ڈاکٹر عبدالستار،مشتاق احمد ، چوہدری محمد الطاف اور مشتاق ارشد نے بھی خطاب کیا اور تارا گروپ بز نس کی مثالی کاروباری روایات پر اچھوتے انداز میں تیز تر قی حاصل کر نے پر ہد ئیہ خراجِ تحسین پیش کیا۔ تقر یب میں چوٹی کے20 بز نس پارٹنرز کو اعلیٰ کا کر دگی کے ایوارڈ زاور لکی قر عہ اندازی کے ذریعے ٹا رگٹ ایگرو کیمیکلز کمپنی کے سر براہ مشتاق احمد کو ٹیوٹا فارچونرکا راور ویل کےئر کمپنی کے سربراہ ڈاکٹر عبد الستارکو ٹیوٹا کرولا جی ایل آئی کا انعام دیا گیا ۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...