ماربل، گرینائٹ کی عالمی تجارت میں پاکستان کا حصہ استعداد سے کہیں کم ہے، ایس ایم نوید

ماربل، گرینائٹ کی عالمی تجارت میں پاکستان کا حصہ استعداد سے کہیں کم ہے، ایس ...

اسلام آباد(آن لائن)ماربل اور گرینائٹ کی عالمی تجارت کا سالانہ حجم 62 ارب ڈالر ہے جبکہ بین الاقوامی تجارت میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد تک ہے جو شعبہ کی استعداد سے کہیں کم ہے۔ پاک چائنہ جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین ایم ایس نوید نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کان کنی کے شعبہ کی کیوری ویسٹ کی شرح مجموعی پیداوار کے 50 فیصد کے مساوی ہے جبکہ پاکستان میں یہ شرح 73 فیصد ہے۔انہوں نے کہاکہ جدید ترین ٹیکنالوجیز سے استفادہ کے ذریعے اس میں کمی لائی جاسکتی ہے۔ ایس ایم نوید نے کہا کہ پالیسی سازوں کو چاہیے کہ شعبہ کی ترقی اور بہتری کے لئے تمام شراکت داروں کی مشاورت سے پالیسی مرتب کریں تاکہ قومی برآمدات کے فروغ اور شعبہ کے نقصانات کے خاتمہ کو یقینی بنا کر ترقی کے مطلوبہ اہداف حاصل کئے جا سکیں۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...