بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں5ڈالرکی کمی

بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں5ڈالرکی کمی

کراچی (اکنامک رپورٹر) بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں جمعرات کوفی اونس سونے کی قیمت میں5ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی اس کے برعکس مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا50روپے مزید مہنگاہوگیا ۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق جمعرات کو بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں5ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے قیمت 1324ڈالرسے گھٹ کر1319ڈالر ہوگئی۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں باالترتیب فی تولہ قیمت50روپے اوردس گرام سونے کی قیمت میں43روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت 57200 روپے سے بڑھ کر57250روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 49028 روپے سے بڑھ کر49071روپے ہوگئی۔جمعرات کو فی تولہ چاندی کی قیمت 840روپے پر مستحکم رہی۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...