ٹیوٹااور ٹی آرجی 2ہزار بچوں کو کال سنٹر کی تربیت دیں گے : عرفان قیصرشیخ

ٹیوٹااور ٹی آرجی 2ہزار بچوں کو کال سنٹر کی تربیت دیں گے : عرفان قیصرشیخ

لاہور( پ ر )چےئر مین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ کا کہنا ہے کہ ٹیوٹا دنیا کی لیڈنگ کمپنی ٹی آر جی کے ساتھ مل کر 2ہزار نوجوانوں کو کال سنٹر کسٹمر سپورٹ کی تربیت فراہم کرے گا ۔ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں ٹی آر جی کے سی ای او ندیم الہٰی سے ملاقات کے دوران ٹیوٹا چےئر مین عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ ایک سال پہلے اس حوالے سے پائلٹ پراجکٹ کا آغاز کیا گیا تھاجس میں200نوجوانوں کو کال سنٹر ،کسٹمر سپورٹ کی تربیت دی گئی تھی وہ نوجوان اس وقت ٹی آر جی میں 30ہزار تک ماہانہ کما رہے ہیں انکا کہنا تھا کہ آئندہ ہونے والے کورس میں مزید جدید تربیت فراہم کی جائے گی جس کو مکمل کر کے نوجوان 50ہزار تک کما سکے گے ۔سی ای او ٹی آر جی ندیم الہی نے کہا کہ انہی نوجوانوں میں سے ٹی آر جی فوری 1200 طلبا کو 30 ہزار ماہانہ پر گارنٹڈ ملازمت فراہم کرے گا۔ چیئرمین ٹیوٹا نے ٹی آرجی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید کہاس کہ ہمیں انڈسٹریل ڈیمانڈ کے مطابق ٹریننگ کے ساتھ ساتھ ان شعبوں میں بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے جن کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں مانگ ہے اس وقت ہمارا ہمسایہ ملک بھارت دنیا بھر کے کسٹمرسپورٹ کے کال سنٹر چلا رہا ہے اگر ہم اپنے نوجوانوں کو اس حوالے سے جدید خطوط پر تربیت فراہم کریں تو ہمارے نوجوان اس شعبے میں بھی اپنا نام بنا سکتے ہیں۔

جبکہ یہ شعبہ نوجوانوں کو جلد اور اچھا روزگار بھی فراہم کرتا ہے عرفان قیصر نے کہا کہ ٹیوٹا نے ہمیشہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے خواب کے مطابق پنجاب کے نوجوانوں کے الئے ایسے کورسزاور تربیت کا آغاز کیا ہے جس سے انہیں فوری روزگار مہیا ہو سکے انہوں نے بتا یا کہ دنیا میں وہ قومیں ہی ترقی کر پاتی ہیں جو اپنے نوجوانوں کی تربیت جدید خطوط کے مطابق کر سکے سی ای او ٹی آر جی ندیم الہیٰ نے بتایا کہ وہ ٹیوٹا چےئر مین کے ویژن کے معترف ہیں جو پنجاب کے نوجوانوں کی جدید تربیت کے لئے کام کر رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ٹیوٹا کے ساتھ کام کرنے سے اس ملک اور ملک کے نوجوانوں کا فائدہ ہے ۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...