پنجاب میں انڈسٹریز کیلئے یکساں نرخوں پرگیس فراہم کی جائے:پیاف

پنجاب میں انڈسٹریز کیلئے یکساں نرخوں پرگیس فراہم کی جائے:پیاف

لاہور (کامرس رپورٹر)پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ(پیاف) نے انڈسٹری کے لئے گیس سپلائی کو بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام انڈسٹریز کیلئے یکساں نرخوں پرگیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ پنجاب میں گیس دوسرے صوبوں اور ہمسایہ ممالک کے مقابلے میں مہنگی ہے جس سے صوبہ پنجاب کی مصنوعات دوسرے صوبوں اور خطے کے دیگر ممالک سے مقابلہ کرنے سے قاصر ہیں۔ پنجاب کی اکثرصنعتیں رواں ماہ سے قدرتی گیس نہ ملنے کی وجہ سے مہنگی ایل این جی استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔پنجاب میں انرجی کی زیادہ لاگت ہونیکی وجہ سے انڈسٹری کی کیپیسٹی35% تک کم ہو گئی ہے تمام انڈسٹریل سیکٹر گیس کے بغیر دوسرے ذرائع سے پیداوارکو بہر کیف جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان سے لاکھوں بلکہ کروڑوں خاندان کا روزگار بالواسطہ یا بلاواسطہ طورپر قائم ہے اور ان انڈسٹری کو گیس نہ دینا زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ متبادل ذرائع سے انڈسٹری چلانے سے پیداواری لاگت میں بے پناہ اضافہ ہو جاتا ہے اور کچھ صنعت کار اپنی فیکٹریاں بند کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں جس سے بے روزگاری میں بھی اضافہ ہوتا ہے ۔ چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ نے سیئنر وائس چیئرمین تنویر احمد صوفی اور وائس چیئرمین خواجہ شاہزیب اکرم کے ہمراہ صنعتکاروں کے وفد سے ملاقات میں کہا ۔

کہ صنعتی شعبہ کے لئے قدرتی گیس کی قیمت چار سے پانچ سو روپے فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ ایل این جی کی قیمت گیارہ سے بارہ سو روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے جس سے مسابقت اور پیداوار کے مسائل جنم لے رہے ہیں۔

چونکہ کہ توانائی بحران سے انڈسٹری پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے ۔

اور کرنسی کی ڈی ویلیوایشن سے درآمدی صنعتی خام مال مہنگا ہونے کی وجہ سے برآمد کندگان مشکلات سے دوچار ہیں چیئرمین عرفان اقبال شیخ نے وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکسٹائل سمیت تمام انڈسٹریز کو بھ یکس

مزید : کامرس