75فیصد غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں مزید کاروباری اضافے کے خواہاں رپورٹ

75فیصد غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں مزید کاروباری اضافے کے خواہاں رپورٹ

اسلام آباد(آن لائن)اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری (او آئی سی سی آئی) کی انویسٹمنٹ سروے 2017 رپورٹ کے مطابق 75 فیصد غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں اپنے کاروبار میں مزید اضافہ کی توقع رکھتے ہیں اور ملک میں مزید سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں تاکہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے پر کش مواقع سے بھر پور استفادہ کیا جاسکے۔رپورٹ کے مطابق او آئی سی سی آئی کے اراکین پاکستان میں مجموعی ٹیکس محصولات کا ایک تہائی ٹیکس ادا کرتے ہیں جبکہ اپنے منافع میں سے سالانہ 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری بھی کررہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق او آئی سی سی آئی کے 66 فیصد سے زائد اراکین پاکستان میں نوجوان افراد ی قوت کی صلاحتیوں سے بھرپور استفادہ کے حوالے سے بھی منصوبہ بندی کررہے ہیں جس کے لئے مختلف شعبوں میں مزید سرمایہ کاری کی جائے گی۔ تنظیم کے سروے نتائج کے مطابق 85 فیصد غیر ملکی سرمایہ کار کاروبار میں ترقی اور 68 فیصد منافع کی شرح میں مزید بہتری کی توقع رکھتے ہیں۔ اس طرح او آئی سی سی آئی کے 80 فیصد اراکین پاکستان کو غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے بہترین ملک سمجھھتے ہیں۔

مزید : کامرس