مالی سال 2017 میں آ کر وما پاکستان لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس نفع میں 6 فیصد کمی

مالی سال 2017 میں آ کر وما پاکستان لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس نفع میں 6 فیصد کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن)مالی سال 2017 کے دوران آ کر وما پاکستان لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس نفع میں 6فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ کمپنی کے مالیاتی اعداد وشمار کے مطابق مالی سال 2016 کے دوران کمپنی نے 1720 ملین روپے کا خالص منافع حاصل کیا تھا جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع 1621 ملین روپے تک کم ہوگیا ۔اس طرح کمپنی کے بعد بعد از ٹیکس منافع میں 6فیصد کی کمی کے نتیجہ میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 50.41 روپے کے مقابلہ میں 47.53 روپے فی حصس تک کم ہو گئی ۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2013 کے لئے کمپنی کا بعد از ٹیکس منافع 1.90ارب ورپے، مالی سال 2014 کے لئے 1.05 ارب روپے، مالی سال 2015 کے لئے 1.24 ارب روپے جبکہ مالی سال 2016 کے لئے 1.72 روپے رہا ہے۔ اس طرح گزشتہ پانچ سال کے دوران کمپنی نے سب سے زیادہ بعد از ٹیکس منافع مالی سال 2013 میں کمایا تھا۔

مزید :

کامرس -