چین کے مرکزی بنک نے مالیاتی منڈی میں 30بلین کی رقم ڈال دی

بیجنگ (آئی این پی/زنہوا ) چین کے مرکزی بنک نے جمعرات کو مالیاتی مارکیٹ میں سات روزہ ریورس ریپوس کے تحت30 بلین یوآن (4.6 بلین امریکی ڈالر ) اور چودہ روزہ ریورس ریپوس کی مد میں مزید 30بلین یوآن کی رقم شامل کردی ، میعاد پوری کرنیوالے ریورس ریپوس کی 30بلین یوآن کی وجہ سے اپ سیٹ ہونے کے بعد ان آپریشنز کے ذریعے مالیاتی منڈی میں مجموعی طورپر تیس بلین یوآن کی رقم شامل کی گئی ہے۔
،چین کے مرکزی بنک نے بنکاری نظام میں کافی رقم کا حوالہ دیتے ہوئے بدھ سے قبل بارہ ایام کار کیلئے اوپن مارکیٹ آپریشنز معطل رکھی تھیں ۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...