پنجاب پروانشل کواپریٹو بینک کی ملازمین کو حج پر بھیجنے کیلئے قرعہ اندازی

پنجاب پروانشل کواپریٹو بینک کی ملازمین کو حج پر بھیجنے کیلئے قرعہ اندازی

لاہور(پ ر) پنجاب پروانشل کواپریٹو بینک لمیٹڈ ہر سال 6ملازمین کو حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے بھیجتا ہے اس سلسلہ میں بینک کے کمیٹی روم میں قرعہ اندازی کی گئی۔ بینک کے صدر ؍چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد ایوب نے سٹاف کی موجودگی میں قرعہ اندازی کی۔ جس کے مطابق امسال بینک 6ملازمین محمد آصف پرویز منیجر ہیڈ آفس ، محمد شاہد اعجاز ، آفیسر گریڈ II ، زونل آفس سرگودھا، لکھمیر احمد ، آفیسر گریڈII عبدالحکیم برانچ ۔ نائب قاصد اور گارڈز میں محمد آصف زونل آفس بہاولپور ، محمد بابر خان نائب قاصد ہیڈآفس اور محمد اکرم نائب قاصد کہروڑ پکا برانچ خوش نصیبوں میں شامل ہیں۔ اس موقع پر راجہ عبدالجبار، ہیڈ ہیومن ریسوریس ڈویژن ، سید ناصر عباس گردیزی، ہیڈ لیگل ؍ سیکرٹری بورڈ، محمد اظہر جمیل بٹ، ہیڈجنرل ایڈمنسٹریشن ، اسرار الحق ، ہیڈ بزنس ڈویلپمنٹ ڈویژن، محمد طارق جاوید ، ہیڈ آڈٹ ڈویژن، محمد اظہر عزیز مغل ، پی آر او، اور سٹاف کی بھاری تعداد اس موقع پر موجود تھی۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...