حضرت نوح نے سب سے پہلے موبائل فون استعمال کیا ،ترک پروفیسرکادعویٰ

حضرت نوح نے سب سے پہلے موبائل فون استعمال کیا ،ترک پروفیسرکادعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

استنبول (این این آئی)ترکی کے ایک استاد نے دعویٰ کیا ہے کہ حضرت نوح علیہ السلام نے طوفانی سیلاب کے آغاز سے چندے قبل موبائل فون کے ذریعے اپنے بیٹے سے گفتگو کی تھی۔اس واقعے کا قرآن مجید اور انجیل مقدس میں تفصیلی ذکر ہے۔استنبول یونیورسٹی کی میرین سائنسز فیکلٹی میں لیکچرر یاووز اونیک نے یہ دعویٰ ترکی کے سرکاری ٹیلی ویڑن چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انھوں نے کہا کہ اْس وقت طوفانی لہریں تین سو سے چار سو میٹر بلند تھیں اور حضرت نوح علیہ السلام کا بیٹا ان سے کافی کلومیٹر دور تھا۔ قرآن یہ بتاتا ہے کہ حضرت نوح علیہ السلام نے اپنے بیٹے سے گفتگو کی تھی لیکن ان کے درمیان ابلاغ کیسے ہوا تھا؟ کیا یہ ایک معجزہ تھا؟ایسا ہوسکتا تھا لیکن ہمارا اعتقاد ہے کہ انھوں نے اپنے بیٹے سے ایک سیل فون کے ذریعے گفتگو کی تھی۔پروفیسر اورنک نے مزید یہ دعویٰ کیا کہ حضرت نوح علیہ السلام نے اسٹیل کی پلیٹوں سے کشتی تیار کی تھی اور اس کو جوہری توانائی کے ذریعے بجلی مہیا کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ میں ایک سائنس دان ہوں اور میں سائنس ہی کی بات کررہا ہوں۔

مزید :

عالمی منظر -